فن فنکار

سسر کے دیوالیہ ہونے کے بعد پریانیکا کی شادی مؤخر؟

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

ممبئی، (پی ایس آئی)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو طویل چہ مگوئیوں کے بعد امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں منگنی کرلی تھی۔ان کی منگنی ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ اداکارہ رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اطلاعات تھیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں برس اکتوبر سے دسمبر کے درمیان کسی وقت بھی شادی کرلیں گے۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے سسر مالی مشکلات کی وجہ سے ‘دیوالیہ’ ہوگئے ہیں، جس وجہ سے ممکنہ طور پر اداکارہ کی شادی کچھ وقت کے لیے مؤخر کی جائے گی۔دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس کے والد کو اپنے کاروبار میں مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس وجہ سے انہیں بینک کرپٹ قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دیوالیہ ہونے اور مالی مشکلات کے باعث اگرچہ نک جونس کے خاندان نے اپنا پرانا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم اگر ضرورت پڑی تو نک جونس اور ان کے بڑے بھائی اپنے والد کو قرض دے کر انہیں مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد فراہم کریں گے۔رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی دوست کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔اداکارہ کے قریبی دوست کے مطابق نک جونس کے والد کے ‘دیوالیہ’ ہونے سے ان کی شادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اگر جوڑا شادی کرنا چاہے تو اس میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نک جونس کے والد کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان نے اپنا پرانا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، تاہم دوسری صورت میں پریانکا چوپڑا کے منگیتر اور ہونے والے بڑے دیور والد کی مالی مدد کریں گے۔علاہ ازیں رپورٹ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ جوڑا لاس اینجلس میں اپنے الگ گھر خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar