کھیل

سندھو کی نظریں جیت پر، سائنا اور پرنیتنے نام واپس لیا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

ٹوکیو، (آئی این ایس انڈیا) ایشیائی کھیلوں کے چاندی کا تمغہ فاتح ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کل سے یہاں شروع ہو رہے جاپان اوپن میں فائنل ہارنے کا اپنا سلسلہ ختم کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔سندھو نے اس سال تمام بڑے ٹورنامنٹوں میں چاندی کا تمغہ جیتا جن میںدولت مشترکہ کھیل، ورلڈ چمپئن شپ اور ایشیائی کھیل شامل ہیں۔اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو طویل فائنل کی رکاوٹ پار نہیں کر پا رہی ہے۔وہ یہاں اپنی مہم کا آغاز جاپان کی کھلاڑی کے خلاف کریں گی۔یہاں کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا تین بار عالمی چمپئن کیرولینا مارین یا جاپان کی اکانے یاماگوچی سے ہو سکتا ہے۔ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال نے سات لاکھ ڈالر انعامی رقم کا یہ بی ڈبلیوایف عالمی ٹور سپر 750 ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا۔کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنے بھی ورلڈ چمپئن شپ اور ایشیائی کھیلوں میں ملی ناکامی کا غم دور کرنے کے ارادے سے اتریں گے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar