سوشل میڈیا کو دشمن کے خلاف ہتھیار بنانا ہوگا: جنرل راوت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

نئی دہلی : فوج میں سوشل میڈیا کے استعمال پر چل رہی بحث کے درمیان آرمی چیف جنرل راوت نے کہا کہ تبدیل ہوتے حالات میں فوج کو سوشل میڈیا سے محروم نہیں کیا جاسکتا بلکہ فوج کو اسے دشمن کے خلاف ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا ہوگا۔

’سوشل میڈیا اور مسلح افواج‘ موضوع پر منگل کو یہاں منعقد سیمنا ر سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہاکہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور افواج کو اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ دشمن بھی نفسیاتی جنگ کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے تو ہمیں بھی اسے دشمن کے خلاف ہتھیار بنانا ہوگا۔ سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھانے کے طریقے اپنانے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ جوانوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔ انہو ں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ کیا یہ ممکن ہے ، ایسا کیا جاسکتا ہے، جو انوں کو اسمارٹ فون سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب اسے روکا نہیں جاسکتا تو اسے استعمال کرنے کے طریقے بتائے جانے چاہئیں اور اس کا فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔جوانوں کو بیدار کرنا ہوگا کہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کا استعمال کس طرح کیا جانا ہے۔