ہندوستان

سوچھتا مہم کو اپنانا ہی باپو کی سچی خراج عقیدت

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے 15ستمبر سے شروع کئے جارہے ’سوچھتا ہی سیوا ابھیان‘کو باپو کے تئیں سچی خراج عقیدت کا ایک بڑا ذریعہ بتایا اور ’سوچھ بھارت‘ بنائے جانے کی کوششوں کو استحکام دینے کیلئے اس مہم کا حصہ بننے کیلئے لوگوں سے اپیل کی۔

مسڑ مودی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ’’ ’سوچھتا ہی سیوا ابھیان‘15ستمبر سے شروع ہورہاہے۔باپو کو خراج عقیدت دینے کیلئے یہ ایک بڑ ا پلیٹ فارم ہے ۔آیئے اس مہم کا حصہ بنیں اور سوچھ بھارت کی تعمیر کی کوششوں کو اسٹھاکم بخشیں ‘‘۔

انہوں نے کہا ’’15ستمبر صبح 9:30بجے ہمیں ’سوچھتا ہی سیوا ابھیان‘ کیلئے ایک دوسرے سے جڑنا ہوگا۔میں سوچھ بھارت مشن کو زمینی سطح پر مضبوطی دینے کیلئے کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع دیکھ رہاہوں‘‘۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar