سوچھ بھارت مشن کے تحت خصوصی کیمپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، پھلکا بلاک کے بھنگہا پنچایت میں جمعہ کو سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک روزہ خصوصی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ کی مونیٹرنگ بی ڈی او ریکھا کماری نے کی۔ موقع پر پنچایت کی مکھیا کرن پٹیل بھی موجود تھیں۔ بی ڈی اوریکھاکماری نے افسران اور ملازمین کو صفائی کے سلسلہ میں مختلف قسم کی ہدایتیں جاری کیں اور کیمپ میں آئے پنچایت کے لوگوں کو بھی گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے ہدایت کیا۔ اس موقع پر مکھیا کرن پٹیل نے لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا اور لوگوں سے ہر گھر میں بیت الخلاء بنوانے کی اپیل کی۔ پنچایت میں بنے نئے بیت الخلاء کی تصدیق کے لئے ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے جو گھر گھر جاکر بیت الخلاء کی جانچ کرے گی۔ جو لوگ بیت الخلاء بنواچکے ہیں۔ مگر انہیں حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی رقم نہیں ملی ہے ان سے درخواست لے کر بلاتاخیر ان کے کھاتے میں رقم ٹرانسفر کرائیں گے۔یہ ٹیم لوگوں کو بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے بیدار بھی کرے گی۔