سڑک حادثہ میں بھائی کی موت، بہن زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

چھپرہ،(عامر افضل خان)، پٹنہ مین سڑک پر تھانہ حلقہ کے گھیگھٹا مویشی میلا کے پاس سڑک حادثہ میں بھائی کی موت ہوگئی اور بہن شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ حادثہ اتوار کی ہے۔ بھائی بہن موٹرسائیکل پر سوارتھے اور بائیک سوار یوک نے آگے چل رہی ٹرک میں ٹھوکر ماردی اس وجہ سے دونوں بھائی بہن زخمی ہوگئے ، زخمی کو صدر اسپتال کے ایک ملازم نے لیجاکر بھرتی کرایا، زخمی کو اسپتال لے جانے کے لئے کوئی آٹو والا تیار نہیں تھا۔ دیپک نے اپنے پانچ سو روپے دے کر آٹووالے کو صدر اسپتال لایا، اسپتال لانے کے بعد ڈاکٹروں کو نوجوان کو مرداہ قراردے دیا۔ شید ید طور سے زخمی خاتون کو علاج کے لئے بھرتی کیاگیا۔ آنجہانی مفصل تھانہ حلقہ کے تینوا گاؤں باشندہ راج نندن رائے کا لڑکا ویملیش رائے 32 سالہ ہے۔ زخمی خاتون پوجادیوی کی علاج صدر اسپتال کرائی جارہی ہے۔ وہ ویملیش کی چھوٹی بہن اور اس کا سسرال پاناپور تھانہ حلقہ کے سلیم پور میں ہے۔ وہ شلیندر رائے کی بیوی ہے۔ پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیاہے۔ اس معاملے میں آنجہانی کے بھائی کے بیان پر کیس درج کی گئی ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد آنجہانی کے لواحقین میں غم کا ماحول ہے۔ حادثہ کی اطلاع کے بعد کثیر تعداد میں لوگوں نے اسپتال پہنچا اور اسپتال میں رورو کر سبھی کا براحال ہے۔