سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی دردناک موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-September-2018

بہار شریف(توصیف جمال)ضلع کے بھاگن بیگھہ اوپی حلقہ کے موڑا تالاب کے نزدیک کھڑی ٹرک میں ہونڈا سیٹی کار نے ٹکر مار دی ۔جسکے سبب کار سوار تین نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔بتایا جاتاہے کہ سوہ سرائے تھانہ حلقہ کے مغل کنواں باشندہ سورج کمار ،شوشانت کمار عرف گولو اور مہوا ٹولہ باشندہ محمد طالب ہونڈا سیٹی کار سے موڑا تالاب چائے پینے کے لئے جا رہا تھا کہ اسی دوران موڑا تالاب کے نزدیک پہلے سے کھڑی ٹرک میں زبردست ٹکر ہو گئی جس سے تینوں نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔جیسے ہی مذکورہ واقعہ کی اطلاع تھانہ پولیس کو موصول ہوئی پولس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے صدر اسپتال لے آئی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سنجئے کمار ،صدر ڈی ایس پی نشچت پریہ و ڈی ایس پی عمران پرویز کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے ۔مذکورہ حادثہ کے بعد بہار شریف میں ماتمی لہر سا دوڑ گیا اور مہلو ک کے اہل خانوں کا رورو کر برا حال بنا ہوا ہے ۔