کھیل

سیرینا ولیمس پر 12.26لاکھ روپے کا جرمانہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

نیویارک، (آئی این ایس انڈیا) 23بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکی قد آور خاتون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمس پر امریکی اوپن کے خطابی مقابلے میں خراب برتاؤ کے سبب امریکی ٹینس ایسو سی ایشن نے 12.26لاکھ روپے(17ہزار ڈالر) کا جرمانہ لگایا ہے ۔ جاپان کی نااومی اوساکا نے خطابی مقابلے میں سرینا کو ہرا کر ان کا 24واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب توڑ دیا تھا۔امریکی ٹینس ایسو سی ایشن نے سرینا پر تین معاملے میں جرمانہ لگایا ہے ۔ اس میں میچ کے دوران کوچنگ لینے کے لئے 2.88لاکھ روپے(4ہزار ڈالر) ریکٹ پٹخنے کے لئے 2.16لاکھ روپے (3ہزار ڈالر) اور چیئر امپائر کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر 7.21لاکھ روپے (10ہزار ڈالر ) کا جرمانہ شامل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سیرینا دوسرے سیٹ میں واپسی کی کوششیں کر رہی تھیں۔ اس درمیان ان کے کوچ کے ذریعہ مبینہ طور سے ہاتھ سے اشارہ کیا ۔ کوچ کی اس حرکت کو اصولوں کی خلاف ورزی تسلیم کی گئی ۔ اس کے بعد چیئر امپائر کارلوس راموس نے سرینا پر ایک گیم کا جرمانہ لگایا گیا۔ اس کے راموس نے میچ کے دوران سیرینا ولیمس کو آگاہ کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچنگ نہیں لے سکتیں۔ سرینا نے امپائر سے کہا کہ وہ چیٹنگ نہیں کرتی ہیں ،اپنے کریئر میںایسا انہوں نے کبھی نہیں کیا۔ کچھ گیمس کے بعد سرینا ولیمس نے پوائنٹ گنوانے کے بعد اپنا ریکٹ زمین پر دے مارا جس کے بعد امپائر نے ولیمس کو ایک اور انتباہ دیا اور ولیمس کو ایک نمبر گنوانا پڑا۔ اس کے بعد سیرنا امپائر کارلوس سے بھڑ گئیں اور انہیں چور تک کہ دیا ۔ سرینا اور امپائر کے درمیان چل رہی اس تنازعہ کا پورا فائدہ جاپان کی اوساکا کو ملا اور انہوں نے اپنے کریئر کی سب سے بڑی جیت حاصل کر لی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar