ہندستان ہندوستان

سیوک ایکشن پروگرام کے تحت اننت ناگ سے جموں وکشمیر پولیس نے ۵۰ طلباء کو بھارت درشن پر روانہ کیا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

سرینگر (جاوید احمد )سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے، تہذیب و تمد ن اور ثقافت کو فروغ دینے کی خاطر ضلع پو لیس لائنز اننت ناگ سے ۵۰ طلبا جو کہ اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق ر کھتے ہیں کو بھارت در شن دورے پر روانہ کیا ۔ ڈی آئی جی جنو بی کشمیر امیت کمار آئی پی ایس نے ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان اور دیگر اعلیٰ پولیس آفیسران کی مو جو دگی میں طلبا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس مو قعے پر ڈی آئی جی نے دورے پر جانے والے طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔ انہو ں نے طلبا سے تاکید کی کہ دورے کے دوران آپ کو تواریخی مقا ما ت پر جانے کا موقع ملے گا لہذا اس نادر موقعے کا بھر پور فائدہ اْٹھائیں یہاں یہ بات قابل ذ کر ہے کہ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے وا لے طلبا ء کو بذریعہ جہاز دہلی اور واپس سر ینگر تک آنے جانے کا انتظام کیا گیا ۔ وا ضح رہے کہ پولیس اور حکومت نے نو جوا نوں کے ساتھ ’دوستی مہم کے دوران اس طرح کے پروگرام کا انعقاد شروع کیا ہے اس مہم کے تحت طلباء کو بھارتی شہروں کی سیر کرائی جارہی ہے بھا رت درشن پر جا نے والے طلباء میں زبرد ست خوشی پائی جارہی تھی ۔وادی میں نامسا ئد حالات اور نوجوانوں کا احتجاجی پروگرام میں شرکت کرنا جہاں ایک چلینج بن گیا ہے وہیں جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے دوستانہ تعلقات کو پائدار بنانے کیلئے اس طرح کے پروگرام کاانعقاد کیا ہے اور ان پرگراموں میں طلباء کی شرکت کرنا بھی پو لیس کی کامیابی تصور کی جارہی ہے ۔یاد ر ہے کہ معروف جنگجو کمانڈر ریاض نائکو کے حا ل ہی میں وئرل آڈیو میں والدین کو اپنے بچوں کو اس طرح کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی طلباٗء کی شرکت ہو رہی ہے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar