فن فنکار

شاہد کپور کا سیف علی خان کو چیلنج

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

ممبئی، (پی ایس آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اور ایکشن ہیرو شاہد کپور کے درمیان گزشتہ چند سال سے سرد جنگ کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔اگرچہ آج تک دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بظاہر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اپنے درمیان اختلافات سے متعلق آج تک کھل کر کوئی بات کی ہے۔تاہم پھر بھی ان دونوں کے درمیان گزشتہ 6 سال سے اس وقت سے سرد جنگ کی باتیں کی جاتی ہیں، جب سے سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کی۔ان دونوں کے درمیان سرد جنگ کی چہ مگوئیاں دراصل اس لیے کی جاتی ہیں کہ کرینہ کپور کے پہلے شاہد کپور سے تعلقات تھے اور بات ان دونوں کی منگنی اور شادی تک پہنچ گئی تھی۔تاہم پھر اچانک ہی کرینہ کپور نے زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیف علی خان سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔بولی وڈ میں یہ چہ مگوئیاں کی جاتی رہیں کہ کرینہ کپور کی جانب سے سیف علی خان سے شادی کے فیصلے سے سب سے زیادہ حیرانگی اور تکلیف شاہد کپور کی ہی ہوئی۔تاہم اب دیکھا جائے تو دونوں ہیروز اپنی اپنی ذاتی زندگی، بیویوں اور بچوں کے ساتھ بہت خوش زندگی گزار رہے ہیں، تاہم پھر بھی ان دونوں کے درمیان سرد جنگ کی چہ مگوئیاں جاری رہتی ہیں۔ان ہی چہ مگوئیوں کے دوران یہ خبر بھی سامنے آئی کہ شاہد کپور نے سیف علی خان کو چیلنج کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق شاہد کپور نے سب کے سامنے سیف علی خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس دن کا انتظار ہے، جب وہ چھوٹے خان سے آگے نکل جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران شاہد کپور نے سیف علی خان کی داڑھی کی تعریف کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ ان کی داڑھی سے بڑی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar