شاہ رخ نے ڈرامہ کی تشہیر کیلئے8 کروڑ روپے فیس لئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

ممبئی،۲ستمبر(پی ایس آئی)بولی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ٹی وی کے مشہور سیریل کسوٹی زندگی کے دوسرے ایڈیشن کے پروموشن کیلئے آٹھ کروڑ روپے بطور فیس لئے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق بولی وڈ فلمساز ایکتا کپور اپنے سپر ہٹ ٹی وی سیریل کسوٹی زند گی کو ایک نئے انداز میں دوبارہ ٹی وی پر لارہی ہیں۔اس سیریل کیلئے ایکتا کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتیں،اس لئے انہوں نے شاہ رخ خان کو اس کے پروموشن کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شو کے پروموشن کیلئے شاہ رخ نے آٹھ کروڑ روپے لئے ہیں۔ایکتا کپور کا یہ سیریل اگلے مہینے شروع ہونے والا ہے۔اس شو میں شاہ رخ کا کام تین اقساط کیلئے ہو گا ۔شروع میں تشہیر کیلئے کنگ خان کو صرف ایک ویڈیو شوٹ کرنا تھا لیکن بعد میں انہوں نے دیگر تین ویڈیو شوٹ کئے۔ایکتا کپور کے ساتھ ویڈیو شوٹ کرنے کیلئے شاہ رخ نے 5 کروڑ روپے فیس لی ہے جبکہ دیگر تین ویڈیو کے لئے ایک ایک کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔