Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

شاہ رخ کے ساتھ نظر آئیں گی بھومی پیڈنیکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-September-2018

ممبئی – (یواین آئی)اداکارہ بھومی پیڈنیکر شاہ رخ خان کے ساتھ نظر ا?سکتی ہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں بایوپک فلمیں بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔ خلائی مسافر راکیش شرما کی زندگی پر فلم بنائی جانے والی ہے۔

پہلے راکیش شرما کا کردار عامر خان اداکرنے والے تھے لیکن بات نہیں بن سکی۔ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اب یہ کردار ادا کرسکتےہیں۔

فلم کا نام سیلیوٹ رکھاگیا ہے۔ اس میں شاہ رخ کے ساتھ کے لئے اداکارہ کی تلاش کی جارہی ہے لیکن اب تک کہیں بات بنی نہیں تھی۔

کئی بڑی اداکارہ یہ کہہ کر فلم کےلئے منع کرچکی ہیں کہ اس میں اداکارہ کا کردار بڑا نہیں ہے۔

ایسی خبریں ہیں کہ شاہ رخ کی اس فلم کےلئے فلم ساز نے بھومی پیڈنیکر کو منتخب کیا ہے۔ فلم ساز نے حال ہی میں فلم کے بارے میں بھومی سے بات کی۔

انہوں نے اسکرپٹ پر بھی بات کی۔ حالانکہ اب تک کچھ طے نہیں ہوا ہے لیکن بھومی فلم سے خوش ہیں۔

اداکارہ کا بایوپک میں کم ہی رول ہوگا لیکن یہ بہت اہم ہوگا۔ شاہ رخ خان اکتوبر سے فلم کی تیاری شروع کردیں گے اور نومبر میں فلم فلور پر جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper