دنیا بھر سے

شمالی کوریا: یومِ آزادی پر میزائلوں کے بغیر فوجی پریڈ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

شپیانگ یانگ ،( اے یوایس ) شمالی کوریا کے قیام کی 70 ویں سال گرہ کے موقع پر اتوار کو پیانگ یانگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ منعقد ہوئی لیکن ماضی کی طرح اس بار اس پریڈ میں بین البراعظمی میزائلوں کی نمائش نہیں کی گئی ۔ ملٹر ی پریڈ کا اہتمام پیانگ یانگ کے کم اِل سنگ اسکو ا ئر میں کیا گیا تھا جس میں جدید اسلحہ بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔پر یڈ کے دورا ن ہزاروں فوجی اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے ملک کے سربراہ کم جونگ ان کو سلا می دی جو سلامی کے چبوترے پر چین کے خصوصی ایلچی لی ڑان شو کے ہمراہ موجود تھے۔لی ڑان شو چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ ترین سات رکنی ادارے ‘پولٹ بیورو’ کے رکن ہیں جو شمالی کوریا کے قیام کی تقریبات میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پیانگ یانگ پہنچے ہیں۔کم جونگ ان نے اس بار پریڈ کے شرکا سے خطاب نہیں کیا۔ البتہ پریڈ کے اختتام پر شمالی کوریا کے سربراہ اور مہمان چینی رہنما نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اظہارِ یکجہتی کیلئے فضا میں بلند کیا۔شمالی کوریا نے 9 ستمبر 1948ء کو اپنے قیام کا اعلان کیا تھا۔ آزادی کے اس اعلان سے تین سال قبل جنگِ عظیم دوم کے اختتام پر امریکہ اور روس نے جزیرہ نما کوریا آپس میں تقسیم کرلیا تھا جس کا نصف شمالی حصہ سوویت یونین جب کہ جنوبی حصہ امریکہ کے زیرِ انتظام تھا جو بعد میں جنوبی کوریا بن گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پریڈ کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جس کے بعد انفنٹری یونٹ کے درجنوں دستے مارچ پاسٹ کر تے ہو ئے سلامی کے چبوتر ے کے سامنے سے گزر ے۔ پر یڈ میں ٹینک، بکتر بند گاڑیا ں، راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیار بھی پیش کیے گئے جب کہ شمالی کوریا کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نےپریڈ گراو?نڈ پر پروازیں کی اور فضا میں کرتب دکھائے ۔ پریڈ کے اختتام پر میزائلوں کی نمائش کی گئی لیکن ماضی کے برعکس اس بار صرف چھوٹے میزائل ہی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔پریڈ میں درمیانے فاصلے تک مار کر نے والے میزائلوں کے علاوہ ‘ہواسو نگ – 14’ اور ‘ہوا سونگ – 15’ نامی بین البراعظمی میزائل بھی شامل نہیں تھے جو شمالی کوریا کے دعووں کے مطابق امریکہ تک مار کرسکتے ہیں ۔ ان میزائلوں کی سالانہ پریڈ میں عدم موجودگی کو تجزیہ کار شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا ایک ا شا رہ قرار دے رہے ہیں ۔امریکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ میزائلوں کی نمائش نہ کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جز یرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اس وعد ے کے متعلق سنجیدہ ہیں جو انہوں نے رواں سال جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں کیا تھا۔شمالی کوریا کی حکومت نے ملک کے قیام کی سالگرہ کی تقریبات میں شر کت کیلئےکئی سربراہانِ مملکت اور مختلف شعبوں کی نمایاں غیر ملکی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی تھی۔لیکن مدعو سربراہانِ مملکت میں سے صرف ایک – موریطانیہ کے صدر محمد اولد عبدا لعزیز – ہی پریڈ میں شریک ہوئے۔البتہ چین کے پولٹ بیورو کے رکن کی پریڈ میں شرکت اور سلامی کے چبوترے پر کم جونگ ان کے ساتھ موجود گی پر مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کااظہار ہوتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر ہورہا ہے کہ شمالی کوریا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو زیادہ اہمیت اور وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔

About the author

Taasir Newspaper