’صاف ہندوستان‘ مہاتما گاندھی کو 150 ویں سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ۔ کووند

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

نئی دہلی – (یو این آئی) صدر رام ناتھ كووند نے ’سوچھ بھارت‘ (صاف ہندوستان) مہم کو ملک کی روح اور آواز بتاتے ہوئے آج کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر کھلے میں بیت الخلا سے پاک ’صاف ہندوستان‘ انہیں سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔

مسٹر كووند نے یہاں مہاتما گاندھی بین الاقوامی صفائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی صاف ستھرائی کی علامت تھے ۔ ان کے لئے، انسانوں کا خود اعتمادی بہت اہم تھا۔ جس طرح کروڑوں ہم وطنوں نے ’صاف ہندوستان‘ کے فوجی کے طور پر مہم میں حصہ لیا وہ بابائے قوم کے لئے یقینی طور پر فخر کا موضوع ہوتا۔ اگر ہم دو اکتوبر 2019 کو باپو کی 150 ویں یوم پیدائش پر ملک کو پوري کھلے میں بیت الخلاسے پاک کر سکیں تو یہ ہماری جانب سے ان کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔