صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم کا ہانگ کانگ باکس آفس پر تہلکہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

ممبئی ۔(یو این این)بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم نے بھارت ،پاکستان اور چین سمیت ہانگ کانگ میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم ہانگ کانگ میں 30اگست کو ریلیز کی گئی تھی جس نے ہانگ کانگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں ۔ ساکیت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہندی میڈیم گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو فلم فیئر اور آئیفا کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔