طلبا اور سماج کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں اساتذہ :ڈاکٹر رحمت اللہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-September-2018

دربھنگہ :۵؍ اگست (عبدالمتین قاسمی ) ملت کالج دربھنگہ کے کانفرنس ہال میں یوم الاساتذہ کے موقع پر پر قار تقریب کااہتمام کیاگیا اور ۶۰ سال سے زیادہ کی عمر کے اساتذہ کرام کو پرنسپل ڈاکٹر محمد رحمت اللہ نے تحفے اور سنددے کر عزت افزائی کی ۔ تقریب سے خطابکرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر محمد رحمت اللہ نے کہا کہ آپ اساتذہ کی اہمیت یہ ہے کہ آپ سماج کیلئے رول ماڈل ہیں اور آپ کی شخصیت بچوں کیلئے نمونہ ہے ۔ ٹیچر بچوں کو تراش خراش کر کوہ نور کے مانند چمکا دیتے ہیں ۔ آئی اے ایس ، آئی پی ایس ہی پیدا نہیں کرتے بلکہ سماج کے لئے مثالی انسان تیار کرتے ہیں ۔ دنیا میںصرف ٹیچر ہی ایسا ہوتا ہے جو اپنے شاگرد کی کامیابی پر اتنا خوش ہوتا ہے کہ گویا اس کا اپنابیٹا کامیاب ہوا ہو ۔ زندگی میں کامیابی کیلئے ٹیچر کی رہنمائی اور دعاء دونوں ضروری ہوتے ہیں ۔ تقریب سے ڈاکٹر بھگتی ناتھ جھا ،شہناز بیگم ،ڈاکٹر رضوان اللہ ، موہت ٹھاکر ،پروفیسر جاوید علی،ڈاکٹر الطاف الحق ، ایم سی مشرا ، پروفیسر انسان علی اور سابق رجسٹرار ڈاکٹرمصطفی کمال انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔