عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ساجن کو نقرئی، وجے کو کانسہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018

نئی دہلی : (یواین آئی) ہندوستان کے ساجن نے سلوواکیہ میں جونیئر عالمی کشتی چیمپئن شپ میں 77 کلوگرام گریکو رومن زمرے میں منگل کو نقرئی تمغہ جیت لیا جبکہ وجے کو 55 کلوگرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ ملا۔

ہندوستان کے پانچ پہلوان پہلے دن گریکو رومن زمر ے میں اترے تھے جن میں سے تین تمغےکے راؤنڈ میں پہنچے تھے۔ ساجن کو طلائی تمغہ مقابلے میں ہار کر نقرئی سے اکتفا کرنا پڑا۔ ساجن نے گزشتہ سال جونیئر عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ اور حال ہی میں ختم ہونے والی جونیئر ایشیائی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستان کے دیگر گریکو رومن پہلوان وجے نے 60 کلوگرام زمرے کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور بدھ کو ان کا مقابلہ ترکی کے پہلوان سے ہوگا۔ اوورآل جونیئر گریکو رومن ٹیم نے مقابلہ میں تاریخ رقم کی ہے۔

ساجن کے بعد اب وجے سے طلائی تمغہ کی امید رہے گی۔ ہندوستان کو اس مقابلے میں گزشتہ 17 سالوں میں پہلے طلائی تمغہ کا انتظارہے۔ ہندوستان نے اس چیمپئن شپ میں آخری مرتبہ طلائی تمغہ 2001 میں بلغاریہ کے صوفیہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے دو طلائی تمغے اپنے نام کئے تھے۔ اس کے بعد سے ہندوستان کے حصے میں طلائی تمغہ نہیں آیا ہے۔