علاج کے لئے پاریکر ایمس میں داخل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

نئی دہلی : گذشتہ کئی مہینوں سے علیل چل رہے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر علاج کے لئے سنیچر کو ایمس اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئے۔

.سابق وزیر دفاع گذشتہ کئی مہینوں سے بیمار ہیں وہ کچھ دن پہلے ہی امریکہ سے علاج کراکر لوٹے ہیں۔طبیعت بگڑنے پر جمعرات کو انہیں کنڈولم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا

ایمس ذرائع کے مطابق تقریبا سوا یک بجے مسٹر پاریکر کو پرائیویٹ وارڈ میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے، وزیر اعلی کا علاج ڈاکٹر پرمود گرگ کی سربراہی میں شروع کیا گیا ہےْ۔