Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018
اسلام آباد – (یواین آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بدھ کو سعودی عرب قیادت کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کریں گے۔
مسٹر خان سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مسٹر خان سعودی کے بادشاہ کی جانب سے رائل کورٹ میں منعقد سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر خان نے اپنے وفد کے ساتھ منگل کی شب مکہ میں عمرہ ادا کیا۔ مسٹر خان خانہ کعبہ بھی گئے اور مسلم دنیا اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے دعاکی اور نوافل ادا کئے۔
اس دوران مسٹر خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے کامرس مشیر عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔