عوامی ٖغصے کا اظہارہے پتھراؤ: کمل ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2018

بھوپال – (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیرِعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کی جن اشیرواد یاترا میں ہوئی مبینہ پتھر بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کانگرس اکائی کے صدرکمل ناتھ نے اسے عوامی غصے کا اظہار بتایا ۔

مسٹر چوہان کی جن اشیر واد یاترا پر گزشتہ رات ضلع اُجین کے مہیدپور میں ہوئے مبینہ طور پر پتھراؤ کی خبر ہے ،اس تعلق سے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوارن مسٹر کملن ناتھ

نے کہا کہ یہ قابلِ مذمت ہے ،لیکن یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کہیں نہ کہیں عوام خود کو ٹھگا محسوس کر رہی ہے ۔ اس کے پہلے وزیر ِعلی ٰ کی جن اشیر واد یاترا میں سدھی ضلع کے چرہٹ میں بھی پتھراؤ

ہو اتھا ، اس پتھراؤ کے بعد وزیر ِعلیٰ مسٹر چوہان نے عوامی اجلاس میں چرہٹ کے رُکن اسمبلی اوراسمبلی کے اپوزیش کے لیڈر اجے سنگھ پر نقطہ چینی کیاتھی۔

بی جے پی نے بھی اسے وزیر علیٰ کے قتل کی سازش بتاتے ہوئے کانگرس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔حالانکہ اس کے بعد مسٹر سنگھ نے اس پورے معاملے میں اپناہاتھ ہونے سے صاف انکار کردیا تھا ۔

ایک مرتبہ پھر وزیرعلیٰ کے قافلے پر مبینہ پتھراؤ کی خبر منظرِعام پر آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر مسٹر سنگھ نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر علیٰ مسٹر چوہان اور وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ کو ہدف

تنقید بنایا،انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر علی ٰ اور وزیر داخلہ نے اب تک نہیں بتایا کہ اجین ضلع کے مہید پور میں رتھ پر کس نے پتھر پھینکے اور کس نے وزیرعلی ٰ کے قتل کی سازش کا منصوبہ بنایا۔