سیاست سیاست

عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے دیا دھرنا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

لکھنؤ: (پریس ریلیز)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر وسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ضلع سماج وادی پارٹی لکھنؤ کے ذریعہ سبھی تحصیلوں پر صوبائی و مرکزی حکومت کے خلاف بڑھتی مہنگائی ، پٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، زبردست گھوٹالہ ، خواتین پر استحصال ، کسانوں کو کھاد ، بیج ، پانی ، بجلی ، نوجوا نوںا ور طلباء کے مسائل ، بگڑتے قانون بندوبست اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ایک میمو رینڈم ضلع کے سبھی تحصیلوں کے ایس ڈی ایم کو سونپا گیا ۔اور سبھی تحصیلوںمیں صبح گیارہ بجے سے تین بجے تک دھرناومظاہرہ کیا گیا ۔ اسی ضمن میں راجدھانی کے چنہٹ علاقہ میں واقع تحصیل میں سابق ممبر اسمبلی محمد ریحان نعیم کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوںنے صوبائی ومرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو لے کر دھرنا ومظاہرہ کیاگیا ۔ اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی محمد ریحان نعیم نے کہا کہ مرکز ی وصوبائی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی کے دہانے پر پہونچ گئی ہے ۔پٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، اور نوٹ بندی ، جی ایس ٹی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ اس حکومت کااب تک کا سبھی کام عوام مخالف رہا ہے ۔ جس طرح سے گزشتہ کئی دنوں سے پٹرول ، ڈیژل اور رسوئی گیس ، اور روپئے کی کرنسی میں بے تحاشہ اچھال ہوا ہے ۔ اس سے نہ صرف ملک کی عوا م پریشان ہے ۔ بلکہ عوام کے کاروبار پر بریک سا لگ گیا ہے ۔ اس لئے ہماری مرکزی حکومت سے مانگ ہے کہ وہ بغیر کسی دیر کئے مہنگائی پر کنٹرول کر ے ۔ اس موقع پر ضلع صدر فاخر صدیقی ، سپا تر جمان انوراگ بھدوریا ، مکیش شکلا ، محمد کلیم ، سبھاسد ایاز الر حمن ، سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper