فریقین میں مارپیٹ سے دودرجن سے زائد لوگ زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

مظفرپور(اسلم رحمانی )برہمپورہ تھانہ حلقہ کے مہدی حسن چوک کے نزد فقیر ٹولہ محلہ میں دو فریق میں مارپیٹ کاواقعہ سامنے آیاہے ۔مارپیٹ کی وجہ سے دودرجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے بتادیں کہ بکڑی چوری کاالزام لگاتے ہوئے ایک فریق نےدوسرے فریق کے نصف درجن لوگوں کو پیٹ پیٹ کر شدیدطورپرزخمی کردیا ،وہیں حادثے کی خبر ملتے ہی برہمپورہ تھانہ جائے حادثے پر پہنچی لیکن اس کےباوجود لوگ مارپیٹ کرتے رہے ۔ایک فریق کے زخمی محمد اسلام نےبتایاکہ تقریبن ایک درجن سے زائد تعداد میں دوسرے فریق کے لوگوں نے ہم لوگوں پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے اسلام کے ساتھ ساتھ نصف درجن خواتین و مرد شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔وہیں زخمیوں کو فوری طور اعلاج کے لیے صدر ہسپتال میں داخل کرایاگیا،وہیں دوسرے فریق کے لوگوں نے بتایاکہ بچہ بچہ مارپیٹ میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔