فن فنکار

فلموں کے انتخاب میں کوئی مخصوص جامع حکمت عملی نہیں اپناتا:ورون دھون

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

ممبئی ۔(یو این این )بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ فلموں کے انتخاب میں کوئی مخصوص جامع حکمت عملی نہیں اپناتے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے بطور اداکار فلمی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلموں کے انتخاب میں کوئی مخصوص جامع حکمت عملی نہیں اپناتے بلکہ اس وقت ان کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلم سے لطف اندوز ہوں اور اسے پسند کریں اور فلم کے پروڈیوسرز کو مالی نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھی اداکاروں میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور، راج کمار را، ارجن کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کا کام بہت پسند ہے۔

About the author

Taasir Newspaper