فن فنکار

فلم لیلا مجنوں ریلیز کے دو دنوں میں صرف80 لاکھ روپے ہی کما سکی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

ممبئی۔ (یو این این)بالی وڈ ہدایت کار ساجد علی کی نئی فلم لیلا مجنوں پٹ گئی،،فلم ریلیز کے پہلے دو دنوں میں صرف80 لاکھ روپے کا ہی بزنس کر سکی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالا جی موشن پیکچرز اور پی آئی پیچکز کے بینر تلے بننے والی فلملیلا مجنوں ریلیز کے دو دنوں میں صرف80لاکھ روپے ہی کما سکی ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں نئے اداکار اویناش تیواری اور تریپٹی دیمڑی شامل ہیں ،،فلم کے ہدایت کار ساجد علی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper