کھیل

فی الحال ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے اینڈرسن

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

لندن، (یو این آئی ) ٹسٹ کرکٹ تاریخ کے سب سے کامیاب تیز گیند باز بننے والے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے فی الحال ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔36 سال کے اینڈرسن نے ہندستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے فاسٹ بولر بننے کی کامیابی اپنے نام کی تھی۔ انہوں نے اس معاملے میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کے ریکارڈ کو توڑا تھا۔ اینڈرسن نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ہندستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کا وکٹ لینے کے ساتھ ہی اپنا 564 واں وکٹ حاصل کیا اور میک گرا کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ یہ ان کا 143 واں ٹیسٹ تھا۔اس سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی انگلینڈ کے سابق کپتان اور اوپنر 33 سال کے ایلیسٹیر کک نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا جس کے بعد اینڈرسن کی بھی ریٹائرمنٹ کو لے کر بات ہونے لگی تھی۔ اگرچہ اینڈرسن نے فوری طور پر اس طرح کے کسی فیصلے سے انکار کیا ہے۔اینڈرسن نے برطانوی میڈیا سے کہاکہ میں نے میک گرا کے بارے میں پڑھا ہے کہ 2006 ایشز سیریز میں وہ ریٹائرمنٹ کے خیال کے ساتھ نہیں اترے تھے لیکن سریز اختتام کے ساتھ ہی انہیں لگا کہ ان کا وقت اب مکمل ہو گیا ہے۔انگلش فاسٹ بولر نے کہاکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا تھا، کون جانتا ہے، لیکن میں تو آگے کا نہیں سوچتا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کرنا میرے لیے فائدہ مند ہو گا۔ اینڈرسن نے 2003 میں ٹیسٹ ڈیبو کیا اور کہا کہ فی الحال ان کے دماغ میں ریٹائرمنٹ کا خیال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اب بھی جسمانی طور پر بہت اہل ہوں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar