قانون سازوں کی عدالتی پریکٹس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی: سپریم کورٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

نئی دہلی – (یو این آئی)سپریم کورٹ نے آج بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کی ایک عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازوں کوعدالتوں میں وکالت کی پریکٹس کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

اس فیصلہ سے کپل سبل او رابھیشیک منو سنگھوی جیسے چوٹی کے وکیلوں کو بڑی راحت ملی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے اپنی عرضی میں قانون سازوں کو عدالتوں میں پریکٹس کرنے سے روکنے کی مانگ کی تھی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی سہ رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے مسٹر اپادھیائے کی عرضی کو قابل اعتنا نہیں گردانا اور مسترد کردیا۔