لوٹ کانڈ میں ملوث 5ملزمین گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-September-2018

سمستی پور،(فیروزعالم)نگر تھانہ کانڈ نمبر 230/18مورخہ 16.09.2018کے تحت درج معاملے میں پولس نے5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔اور ان کے قبضے سے لوٹ کے زیورات اورروپے برآمد کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی پہچان راجیش پٹیل ولد سردانند پٹیل ،ضلع ویشالی کے ساتھ ساتھ محمد کلیم ولد عبد المنان ساکن میٹھا پور ،پٹنہ ،ششی کمار ٹھاکرولد شیام ٹھاکرتھانہ مٹیہانی ضلع بیگو سرائے ،وکرم ٹھاکر ولد گوری شنکر ٹھاکر ساکن مراد پور ،تھانہ روسرا ،ضلع سمستی پور اورسنی کمارولد کنہیا لال ساکن ودیا دھارا،ضلع کھگڑیا کی شکل میں کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شد گان کے قبضے سے لواسکار پی او گاڑی نمبر ڈی آر 31PA-3407. ،چاندی 3.750کیلوگرام،سونا 74گرام اور 1لاکھ 74ہزار روپے کے ساتھ ساتھ 5موبائل برآمد کئے گئے ہیں ۔بتایا جاتاہے کہ مذکورہ لوٹ کانڈ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی سمستی پور کے ذریعہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی تھی ۔