لوکا موڈرک نے ’فیفا مینس پلیئر آف دی ایئر‘کا خطاب جیتا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

لندن ،(آئی این ایس انڈیا) لوکا موڈرچ نے فیفا کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے کرسٹیانورونالڈو اور لیونیل میسی کی فٹ بال کے ذاتی ایوارڈز کو حاصل کرنے میں ایک دہائی سے چلی آرہی بادشاہت کو ختم کر دیا۔ریال میڈرڈ اور کروشیا کے مڈفیلڈر نے اپنے کلب اور ملک دونوں کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان کی موجودگی میں ریال نے مسلسل تیسری بار چمپئنز لیگ جیتی جبکہ کروشیا پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔موڈرچ نے کہاکہ امکانات حاوی ہو رہے ہیںمجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ۔ اس ایوارڈ کی دوڑ میں موڈرچ نے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑا۔رونالڈو اور میسی نے لندن میں ہوئے ایوارڈ کی تقریب میں حصہ نہیں لیا۔دونوں یووینٹس اور بارسلونا کی جانب سے بدھ کو میچ کھیلیں گے لیکن انہیںاپنی غیر موجودگی کی وجہ سے تنقید جھیلنی پڑ رہی ہے۔موڈرچ نے کہاکہ ہر کسی کے اپنے وجوہات ہوتے ہیں۔