مارپیٹ میں خاتون سمیت 4زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

بیگوسرائے (نندکشور)منصور چک بیگوسرائے تھانہ حلقہ کے شمشاپاکر توڑ ٹولہ باشندہ کرشن کمار چودھری کی بیوی آشا دیوی نے منصور چک تھانہ میں معاملہ درج کراکر پڑوسی اندرجیت چودھری سمیت 7پر مار پیٹ کر زخمی کرنے کا الزام لگایا ہے آشا دیوی نے اپنے درخواست میں کہا ہے کہ سوموار کی دوپہر اس کی لڑکی دروازہ پر جھاڑو لگارہی تھی یکایک اندرجیت چودھری نے منع کرنےلگے۔ مخالفت کرنے پر لوہے کے رڈ سے مار کر سر پھوڑدیا۔ بچانے آئے بھتیجہ رنجن کمار کابھی سر پھوڑ دیا۔ مقامی باشندوں کے بیچ بچاؤ کرنے پر سبھی وہاں سے چلے گئے۔ وہیں دوسری جماعت کے آنجہانی رام چودھری کی بیوی سمترا دیوی نے بھی معاملہ درج کراکر کہا ہے کہ گذشتہ دوپہر اپنے دروازے پر بیٹھی تھی یکا یک پڑوسی کرشن کمار اپنےساتھیوں کے ساتھ پہنچ کر گالی گلوج کرنے لگا۔ مخالفت کرنے پر اسے کھینچ کر ساڑی سے ہی گلا دبانے کی کوشش کرنے لگا۔ تبھی اس کا لڑکا اندرجیت وراجیش بچانے آئے تو اسے بھی لوہے کے رد سے مار کر زخمی کردیا۔ اس سے متعلق سمترا دیوی نے بھی 7لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایاہے۔