مانو میں داخلے شروع، 30؍ستمبر آخری تاریخ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

دربھنگہ:  (عبدالمتین قاسمی )دربھنگہ: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈائرکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن نے ایم اے، اردو، انگریزی، ہسٹری، ہندی، عربی اور اسلامیات، بی اے ، بی کام، بی ایس سی لائف سائنس اور بی ایس سی فزیکل سائنس، ڈپلومہ ان ٹیچ انگلش، ڈپلومہ ان جرنلزم اور سرٹیفکیٹ کورسوں میں نئے داخلہ کا اعلان کردیا ہے۔ سیشن 2018-19میں داخلہ کے خواہش مند 30ستمبر 2018تک یونیورسٹی کے سائٹ mannu.ac.in پر آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔ اس کی اطلاع انچارج ڈائرکٹر اور اے آر ڈی ڈاکٹر عمران احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی نے امتحان کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ فاصلاتی نظام کے مذکورہ تمام کورسوں کا امتحان 26ستمبر سے 2نشستوں میں ہوگا۔ طلبہ و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ ان کے پتہ پربذریعہ ڈاک بھیجا جا رہا ہے۔