کھیل

متالی نے ون ڈے میں سب سے زیادہ کپتانی کا عالمی ریکارڈبنایا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

گالے (یواین آئی) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ متالی نے 118 ون ڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔متالی نےآئی سی سی خواتین چیمپئن شپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی کپتانی کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ متالی نے انگلینڈ کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈ کے 117 ون ڈے میں کپتانی کرنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔متالی کی کپتانی میں ہندوستان نے 72 میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ 43 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ متالی کی کپتانی میں ہندوستان کی جیت کا فیصد 62.60 رہا ہے۔ سال 2002 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والی 35 سالہ متالی اب تک 10 ٹیسٹ، 195 ون ڈے اور 77 ٹی -20 میچ کھیل چکی ہیں۔سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 9 وکٹ سے میچ جیت لیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar