ملک چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں:عمران خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر عوام کو صدمہ سے دوچار کردیا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو ایسی صورت حال کے لئے مسٹر عباسی کی زیر قیادت سابقہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھاٹے سے دوچار پروجیکٹ چلارہی تھی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق تاہم انہوں نے کہا کہ ’’ قوم اور حکومت ایک ساتھ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔’’

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نوکرشاہوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر بہت زیادہ قرض ہے ، ہمارے سیاست داں ، ہماری بیورکریسی اور عوام میں تبدیل لانے کی ضرورت ہے۔ ہم لوگ حقیقی معنوں میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔ اگر ہم نہیں بدلتے ہیں تو تباہی ہماری منتظر ہے۔‘‘

وزیراعظم پاکستان نےمزید کہا کہ ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کے پاس کوئی کا م نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ملک کی 70 فیصدآبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ہر روز نوجوانوں کی تعداد بڑھ ر ہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں سود کی مد میں روزانہ 6 ارب روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نوآبادیاتی دور کی ذہنیت سے نکالنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ’’ خدا نے یہ بحران اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم بدل جائیں۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر قوم اور حکومت ایک ساتھ آجائیں تو کوئی ایسا چیلنج نہیں ہے جس کا ہم مقابلہ نہ کرسکٰیں۔