ممبئی میں پٹرول 89سے اوپر، ڈیزل 78روپے سے زیادہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

نئی دہلی : پٹرول ۔ڈیزل کی روزانہ بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کو راحت ملتی نظر نہیں آرہی۔ ملک کے چار اہم شہروں دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 34سے 36پیسے اور ڈیز ل کی قیمت میں 24 سے 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے مطابق کاروباری شہر ممبئی میں پٹرول، 34پیسے مہنگا ہوکر 89.01روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ وہیں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 78.07روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 35 پیسے بڑھ کر 81.63روپے اور ڈیزل 24 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 73.54روپے فی لیٹر پر رہا۔ کولکتہ میں بھی پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 24پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 83.49روپے اور 75.39روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
چنئی میں آج ایک لیٹر پٹرول 84.85روپے اور ڈیزل 77.74روپے ملا۔ آج ان کی قیمت میں بالترتیب 36پیسے اور 25 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس برس 13اگست کو آخری مرتبہ پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت کم کی گئی تھی ۔تب سے اب تک 25دن انکی قیمت میں اضافہ کیا گیا جبکہ محض آٹھ دن قیمتیں مستحکم رہیں۔