سیاست سیاست

ممتا حکومت نے پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں ایک روپیہ کی تخفیف کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

کلکتہ ( یو این آئی )مغربی بنگال حکومت نے پٹرول اورڈیژل کی قیمت میں ایک روپے کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلہ کا نفاذآج رات درمیانی شب سے ہوجائے گا۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقیدکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مرکز جلد سے جلد ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کرے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت ان ریاستوں میں سے ایک ہے جو بڑے پیمانے پر قرض کی ادائیگی کرتی ہے ۔48ہزار کروڑ روپے قرض کی ادائیگی پر خرچ کیا جاتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مودی دور حکومت میں ایکسائز ڈیوٹی میں 9مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر پٹرول اور ڈیں ل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو دوسری اشیاء بھی مہنگی ہوں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ روپے کے قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی پریشان حال ہے اس لیے ان کی حکومت نے ایک روپے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیال رہے کہ مغربی بنگال میں پٹرول کی قیمت 73روپے سے زاید ہوگئی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper