Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

منفی اور مزاحیہ کرداروں کو نبھانے کی خدا داد صلاحیت ہے شکتی کپور میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-September-2018

ممبئی : بالی ووڈ اسٹار شکتی کپور کا شمار سلور اسکرین کے ان مخصوص اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یاد گار بن گئے۔ ہر شعبہ میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں خدادداد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔

فلم انڈسٹری میں بھی بہت سے ایسے فنکار موجود ہیں جن کی اداکاری میں بناوٹ نظر نہیں آتی بلکہ ہر کردار کو وہ اس قدر دل لگاکر کرتے ہیں کہ وہ حقیقت کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔

انہی میں سے ایک اداکار ہیں شکتی کپور ، جنہوں نے منفی کردراوں سے شہرت حاصل کی لیکن مزاحیہ کردار نگاری میں بھی انھوں نے کمال کردیا۔ 3ستمبر1958کو دہلی میں پیدا ہونے والے شکتی کپور کااصل نام سنیل سکندر لال کپور ہے۔

شکتی کپور کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے۔ ان کے والد کناٹ پلیس میں ایک ٹیلر کی دکان چلاتے تھے۔

شکتی کپور کا نام انھیں ادکار سنیل دت نے دیا۔ انھوں نے ہی شکتی کپور کو اپنی پہلی فلم’’ راکی‘‘ میں متعارف کرایا۔ فلمی دنیا کے ابتدائی دور میں انہوں نے چھوٹے کردار ادا کیے۔ سن 1980 کے دور میں انھیں فلم انڈسٹری میں شہرت ملنی شروع ہوئی۔

اسی سال ان کی فلم’’ راکی‘‘ اور’’ قربانی‘‘ نے زبردست کا میابی حاصل کی ۔ یہ ان کے فلمی سفر کی بلاک بسٹر فلمیں تھیں۔ ان دونوں فلموں میں انہوں نےمنفی کرداردادا کیا ، جو شایقین نے بے انتہا پسند کئے۔

 

About the author

Taasir Newspaper