منٹو پر مبنی کردارکی اداکاری چاہتے تھے نواز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

ممبئی : بالی ووڈ میں اپنے سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے منٹو پر مبنی کردارکی اداکاری کرنا چاہتے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نواز ان دنوں منٹو کو لیکر سرخیوں میں ہیں ، نواز نے کہاکہ ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ کوئی ایسا کردار ادا کریں جو کہ منٹو پر مبنی ہو۔ نواز نے کہا کہ وہ منٹو کی ہر تحریر کے شائق ہیں اور ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ان پر کام کریں۔ نواز کے مطابق جب وہ تھیٹر کیا کرتے تھے اس دور میں بھی انہوں نے منٹو کے کئی ڈراموں کو پیش کیا تھا۔

نواز نے کہا کہ منٹو کی یہ خوبی انہیں متأثر کرتی تھی کہ وہ ہمیشہ سچ کاساتھ دینے میں یقین رکھتے تھے ۔پھر چاہےاس کے لئے انہیں کسی بھی قسم کا خمیازہ کیوں نہ اٹھانا پڑے۔نواز کا ماننا ہے کہ سچ کہنا اور سچ کا ساتھ دینا دونوں ایک مشکل امر ہے۔