صحت

مودی نے اجے ماکن کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش ظاہر کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2018

نئی دہلی – (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی ریاستی کانگریس کے صدر اجے ماکن کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر مودی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کہ عزیز اجے ماکن جی ، میں آپ کی بہتر صحت اور جلد ٹھیک ہونے کا خواہش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ کرکے خود کے بیمار ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ’ارریوسیبل اینڈ پروگیسیو آرتھوپیڈک ایلمنٹ‘ کا شکار ہیں جو نہایت تکلیف دہ ہے۔

مسٹر ماکن نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وہ اس بیماری پر کئی ماہرین کی رائے بھی لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد انہیں درد سے راحت مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی صحت کے لئے اتنے لوگوں کے فکرمند ہونے اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper