مودی کے مقابلے میں منموہن سنگھ بہترین وزیراعظم تھے : کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-September-2018

نئی دہلی، (یواین آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی تنقید کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) حکومت کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر سنگھ موجودہ وزیراعظم کے مقابلے میں ‘کافی بہتر رہے ہیں ۔ پارٹی کے لیڈر آنند شرما نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ (ڈاکٹر سنگھ) مسٹر مودی کے مقابلے میں بہترین وزیراعظم رہے ہیں۔ مسٹر شرما کا بیان بی جے پی امت شاہ کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے (مسٹر شاہ نے) کہا تھا جہاں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اپنی پارٹی کے اشارے پر چلتے تھے، ان کے ٹھیک برعکس مسٹر مودی آگے بڑھ کر بی جے پی کی قیادت کرتے ہیں۔ مسٹر شرما نے کہا کہ بہتر ین حکومت چلانے کے باوجود ڈاکٹر سنگھ میں بڑی انکساری تھی اور انہوں نے ہمیشہ اپنے عہدے کے وقار کوبرقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ کے بیان کے برعکس مسٹر مودی پارٹی کی قیادت نہیں، بلکہ تاناشاہی کرتے ہیں۔