مودی کے پاس امبانی کے سواسب کےلئے جھنجھنا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ رافیل جنگی طیارے کےگھپلہ میں صنعت کار انل امبانی کی کمپنی کو ایک اعشاریہ 30لاکھ کروٹ روپئے دیتے ہیں لیکن صحت بیمہ کے نام پر عام لوگوں کو جھنجھنا تھماتے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ خود کو ملک کا چوکیدار کہنے والے وزیرا عظم اپنے صنعت کار دوست کو رافیل طیارہ سودے کے تحت بڑافنڈ دیتے ہیں لیکن جب ملک کے عام شہریوں کی صحت کا سوال آتاہے تو اسے صرف 40روپئے سالانہ دئے جاتے ہیں ۔

مسڑ گاندھی نے جمعہ کو ٹوئیٹ کرکے کہا،’’ملک کا چوکیدار ’کھل جا سمسم ‘ کب کہتاہے ؟‘‘انل امبانی کو رافیل گھپلہ میں 130000کروڑ روپئے اور 50کروڑ ہندستانیوں کو آیوشمان بھارت کے تحت 2000کروڑ روپئے ۔پانچ لاکھ کے صحت بیمہ جھنجھنے پر مودی جی کا سالانہ فی کس خرچ محض 40روپئے ۔واہ مودی جی واہ ،سماچار ہی آپکا پرچار۔‘‘

کانگریس مسلسل الزام لگارہی ہے کہ مسٹرمودی نے رافیل سودے میں گھپلہ کیاہے اور اس میں ایک لاکھ 30ہزار کروڑ روپئے کا راست فائدہ اپنے صنعت کار دوست انل امبانی ک کمپنی کو پہنچایاہے ۔