موہنیش بہل کی بیٹی پرنوتن کو لانچ کریں گے سلمان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2018

ممبئی،18ستمبر(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان آنجہانی اداکارہ نوتن کی پوتی اور موہنیش بہل کی بیٹی پرنوتن کو لانچ کرنے والے ہیں۔

سلمان کو بالی ووڈ میں گوڈ فادر مانا جاتا ہے۔ وہ بالی ووڈ میں نئی اداکارائوں کو لانچ کرچکے ہیں۔

اس میں کٹرینہ کیف اوراسنیہا الال کے علاوہ زرین خان، شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا،آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی،سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور بہن ارپیتا کے شوہرآیوش شرما کا نام شامل ہے۔

سلمان نے ٹویٹ میں لکھا،”یہ لوظہیر کی ہیروئن مل گئی۔ خیر مقدم کرو پرنوتن بہل کا۔ نوتن جی کی پوتی اور موہنیش کی بیٹی کو بڑے پردے پر پیش کرنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ “ظہیر اقبال سلمان کے دوست اقبال رتنسی کے بیٹے ہیں۔

وہیں،پرنوتن کے والد موہنیش بھی سلمان کے اچھے دوست مشہور اداکار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں سلمان کے ساتھ کام کیا ہے جن میں ’میں پیار کیا‘،ہم آپ کے ہیں کون،ہم ساتھ ساتھ ہیں،سپرہٹ فلمیں قابل ذکر ہیں۔

پرنوتن نے کہا،”جب میں نے سنا کہ سلمان سر مجھے لانچ کرنے والے ہیں تو خوشی سے میں اپنے والدین اور بہن سے لپٹ گئی۔ اس لمحے کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

“پرنوتن بہل اور ظہیر اقبال سلمان خان کے پروڈکشن کے بینر کے تحت بننے والی فلم سے بالی ووڈ میں شروعات کریں گے۔ نتن ککڑ کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم ایک لو اسٹوری پر مبنی ہوگی۔