مہا کنبھ ریاست کے پیسوں کی بربادی، عوام کے ساتھ دھوکہ: کمل ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

ساگر،( ایجنسی):کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ منگل کو بی جے پی کارکن مہا کنبھ پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا مہا کنبھ ریاست کے پیسوں کی بربادی ہے، عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ کانگریس پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ ساگر پہنچے کمل ناتھ یہاں روڈ شو کے بعد ایک بڑی ریلی کو خطاب کریں گے۔ پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے کمل ناتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر جم کر حملہ بولا اور وزیراعلیٰ کے اعلانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹا اعلان کرتے ہیں۔ کوئلہ وزیر پیوش گوئل کی کھدان کھولنے کے اعلان کو بھی کمل ناتھ نے پوری طرح سے انتخابی اعلان بتایا۔ کمل ناتھ نے صحافیوں سے کہا کہ کانگریس الیکشن جیتنے کے بعد ایوان کونسل کی تشکیل کرے گی۔ اس دوران کمل ناتھ نے اسمبلی الیکشن لڑنے کے بھی اشارے دیئے۔ کمل ناتھ نے کہاکہ پوری ریاست میں کانگریس پارٹی کے حق میں ماحول ہے۔