فن فنکار

مہما چودھری:بالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

ممبئی، (یو این آئی) سبھاش گھائی کی سپر ہٹ فلم ‘پردیس سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی مہیما چودھری اپنی میٹھی ہنسی اور بہترین اداکاری سے ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہوئیں۔ انہوں نے فلمی صنعت میں تمام بڑے بینروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ 13 ستمبر 1973 کو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی مہما چودھری کا حقیقی نام رتو چودھری ہے ۔ انہوں نے اپنا کیرئیر اشتہاری فلموں سے شروع کیا تھا۔بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1997 میں ریلیز سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم پردیس سے کیا تھا۔ اس فلم کے لئے انہیں سرفہرست ڈیبو اداکارہ کا فلم فیئرکا ایوارڈ بھی دیا گیا۔سال 2000 میں ریلیز فلم دھڑکن میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے وہ سرفہرست معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئیں۔ 2006 میں شادی کرنے کے بعد انہوں نے فلموںمیں کام کرنا کم کردیا تھا۔اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے تقریباً 35 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں ‘داغ دی فائر، کروکشیتر، دل کیا کرے، لجا، دیوانے، کھلاڑی 420، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سوتن، شہر، سینڈوچ اور باغبان وغیرہ شامل ہیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar