کھیل

میک گرا نے ریکارڈ توڑنے پر اینڈرسن کو مبارکباد دی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

لندن (یواین آئی) آسٹریلیا کے عظیم تیزگیندباز گلین میک گرا نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ کا ان کے ریکارڈ کو توڑنے پر انگلینڈ کے تیزگیندباز جیمس اینڈرسن کو اس کامیابی کے لیے مبارک باد دی ہے۔انگلینڈ کے تیزگیندباز اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں منگل کے روز محمد سمیع کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔36 سال کے اینڈرسن نے اپنے 143 ٹیسٹ میچوں میں 564 وکٹ پورے کرنے کے ساتھ ساتھ میک گرا کے 563 وکٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar