میگھنا گلزار کی فلم میں کام کریں گی دیپیکا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2018

ممبئی – (یواین آئی)اداکارہ دیپیکا پدوکون ،میگھناگلزار کی فلم میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ دیپیکا پدوکون کی اس سال فلم پدماوت ریلیز ہوئی ہے،اس کے بعد انہوں نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ وہ رنویرسنگھ کے ساتھ شادی کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ میگھناگلزار ،دیپیکاکو لے کر فلم بنانا چاہتی ہیں۔

ان کی فلمیں ’تلوار‘اور ’راضی‘نے نہ صرف ناقدین کو متاثر کیا بلکہ باکس آفس پر بھی اچھا کاروبار کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ میگھنا کی فلم کرنے کےلئے دیپیکا راضی ہوگئی ہیں۔

فی الحال ایسی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔ کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ فلم سری دیوی ایک ہٹ فلم کی ریمیک ہوگی،لیکن یہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔