نتیش نے دی عوام کو جنماشٹمی کی مبارک باد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

پٹنہ 2ستمبر (اسٹاف رپورٹر)جنماشٹمی کے موقع پر راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست میں عقیدت مندوں میں جوش وخروش دیکھا جارہا ہے ۔کل کے تہوار کو لیکر آج راجدھانی کے بیشتر مندروں کو دلکش آنداز میں سزایا گیا ہے کل خصوصی پوجا ارچنا کی جائے گی کئی مقامات پر مٹکا پھوڑنے کی بھی رسم ادا کی جائے گی اس تقریب کو لیکر بچوں میں خصوصی دلچسپی دیکھی جارہی ہے ۔راجدھانی کی دکانوں پر خریداروں کی بھیڑ بھی دیکھی جارہی ہے اس موقع پر گورنر لال جی ٹنڈن وزیراعلیٰ نتیش کمار سمیت دیگر رہنمائوں نے لوگوں کو جنماشٹمی کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور عوام سے خیر سگالی کے ماحول میں تہوارمنانے کی اپیل کی ہے۔