نقلی شراب کی بڑی کھیپ کے ساتھ 6 گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

دربھنگہ : (عبدالمتین قاسمی ) مغربی بنگال کے ڈوگرا سے لائی گئی نقلی شراب کے ساتھ پیک اپ اورچار ملزمین کوگرفتار کرنے میں دربھنگہ پولیس کامیاب رہی ۔ دربھنگہ کے سینئر ایس پی منوج کمار کے مطابق خفیہ اطلاع تھی کہ دربھنگہ میں نیپال سے بڑی مقدار میں نقلی شراب لائی جارہی ہے ۔ یہ شراب مغربی بنگال کے بن ڈوگرا میں اسپرٹ ،چائے اور گڑ سے تیار کی جاتی ہے۔چنانچہ ڈی ایس پی صدر کی قیادت میں راج نرائن سنگھ (تھانہ انچارج بہادر پور )، سنیل کمار (ٹیکنیکل سیل انچارج ) اور ٹیکنیکل سیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سراغ کی بنیاد پربہادر پور تھانہ حلقہ کے بی ایم پی ۱۳کے نزدیک منورا کی طرف جانے والی سڑک پرایک پیک اپ اور چار افراد کو دبوچ لیا ۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ مغربی بنگال باشندہ مدن موہن داس عرف گومبا(تھانہ ویدھان نگر ،ضلع دار جلنگ مغربی بنگال ) ، سوبو نیل بخشی ، رانا وشواس ، بپی رائے ، شیکھر ، سودھو مہتو ، سوبیر اور عابر مل کر بنگال کے بانگ ڈونگر رانی ڈنگی دار جلنگ وغیرہ جگہوں پر اسپرٹ میں چائے کارنگ او ر گڑ کی رس ملا کر نقلی ریپر لگاکر بوتل کو سیل کرکے دربھنگہ ، مدھوبنی اور سمستی پور وغیرہ جگہوں پر سپلائی کردیتے ہیں ۔ ان لوگوں کے ذریعہ تیار شراب کو وسیم راجا کے توسط سے مذکورہ اضلاع کے وینڈر وںکو سپلائی کیا جاتا ہے ۔ وینڈر وسیم راجا دربھنگہ ، مدھوبنی ، سمستی پور اور مظفر پور کے وینڈروں سے رقم وصول کرتا ہے اور آڈر کے مطابق نقلی شراب پہنچاتا ہے ۔ اس کام میں شکری باشندہ اوم پرکاش ، پردیپ رائے عرف سونو ۔بہیری کا راجا جی اور جون جی ،مظفر پور کا ابھیشک ، راکیش ، سنجے دربھنگہ میں چھوٹے چھوٹے وینڈروں کو سپلائی کرتے ہیں ۔ گرفتار لوگوگوں کو بھال پٹی تھانہ نے جیل بھیجا تھااور جیل سے باہرآنے کے بعد پھر سے اسی کام میں جٹ گئے ہیں ۔ گرفتار کے بیان کی بنیاد پر مدن موہن داس کے مطابق نقلی شراب تیار کی جانے والی مقامات پر چھاپہ ماری کرنے پر 170کارٹون شراب برآمد ہوا ہے ۔ اس کے بارے میں ویدھان ٹاؤن تھانہ ، مغربی بنگال میں مقدمہ نمبر 233/18مورخہ 22-09-18کو دفعہ 46(a.b.c)49/52اکسائز ایکٹ کے تحت درج کرایا گیا ہے ۔ضبط سامان میں بولیرو پیک اپ WB57D2161 ، نقلی شراب کی 95کارٹون ، 2236بوتل اور 856لیٹر ، چار عدد موبائل شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد میں وسیم راجا ، محمد ریاض عالم ڈرائیور ولد پاکن عالم تھانہ ویدھان نگر دارجلنگ ، پرسن جیت رائے کے نام شامل ہیں ۔ گرفتار لوگوں کا پرانا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور ان کے خلاف بہادر پور، بھال پٹی اور ٹاؤن تھانہ میں مقدمات درج ہیں ۔