نوجوانون بڑے پیمانہ پر کریں سات مقاصد پروگرام کی تشہیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

دربھنگہ: (عبدالمتین قاسمی )’ آرتھک حل یوواؤں کو بل‘ پروگرام کے تحت چل رہے منصوبوں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پہنچانے کیلئے بڑے پیمانہ پر بیداری مہم چلائیں اور ان کی اس جانب رہنمائی کریں ۔یہ باتیں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے سات مقاصد پروگرام کی جائزہ نشست کے دوران ضلع رجسٹریشن و مشاورت سینٹر کیذمہ داران سے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاک اور پنچایت سطح پر کیمپ لگا کر خواہشمند نوجوانوں سے عرضیاں حاصل کریں اور انہیں بہار اسٹوڈنٹس کریڈیٹ کارڈ ، کوشل یوا پروگرام اور سوئم سہایتا بھتا جیسے منصوبوں کافائدہ پہنچائیں ۔ کوشل یوا سینٹروں پر جاری ٹریننگ کو اور موثر بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ کوشل یوا پروگرام کی نگرانی کررہے منیجر نے بتایا کہ گورا بورام اور حیاگھا ٹ میں بھی جلد ہی کوشل یوا سینٹر کام کرنے لگے گا ۔ ہر گھر بجلی منصوبہ کے جائزہ کے دوران ایزکیٹو انجینئر نے بتایا کہ پورے ضلع میں 35ہزار گھروں میں کنکشن ہونا باقی ہے اور سال کے اخیر تک یہاں بھی کام ہوجائے گا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا جس پنچایت میں صدفیصد بجلی کنکشن ہوجائے وہاں سے سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں ۔ غلط بجلی بل معاملے میں خاص دھیان دے کر سدھار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کوشیشور استھان پوربی اور کیرت پور کے باقی ماندہ علاقے میں بجلی کاری کا کام تیزی سے کرنے کا حکم دیا گیا ۔ محکمہ پی ایچ ای ڈی کے ایزکیٹو انجینئر سے کہا گیا کہ محکمہ کے ذریعہ طے ہدف کو پورا کرنے کیلئے پروجیکٹ تیار کرکے اس پر عمل در آمد کریں ۔ ایزکیٹو انجینئر نے بتایا کہ 93وارڈ میں پی ایچ ای ڈی کے ذریعہ پانی دستیاب کرانے کی کوشش چل رہی ہے ۔ آرسینک والے 31وارڈوں میں سے 16میں کام چل رہا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر باقی پندرہ وارڈوں میں بھی اگریمنٹ کرکے کام شروع کریں ۔ ساتھ ہی جن منصوبوں کا ٹینڈر فائنل نہیں ہوا ہے اسے جلدی فائنل کرکے کام میں تیزی لائیں ۔