فن فنکار

وزیراعظم کو سوئی دھاگہ دکھاناچاہتے ہیں ورون دھون

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

ممبئی، (یو این آئی) بالی وڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم ‘سوئی دھاگہ وزیراعظم نریندر مودی کو دکھانا چاہتے ہیں۔ ورون ان دنوں اپنی فلم ‘سوئی دھاگہ کے پروموشن میں مصروف ہیں ۔ اس فلم میں انوشکا شرما کا بھی اہم کردار ہے۔ ورون کی خواہش ہے کہ یہ فلم وزیراعظم جی بھی دیکھیں۔ انہوں نے اس فلم کے لئے بہت محنت کی ہے اور فلم کے لئے انہوں نے سلائی کا کام بھی بخوبی سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں میک ان انڈیا تھیم پر بنی فلم ‘سوئی دھاگہ وزیر اعظم اور حکومت کے کئی افسران کو دکھانا چاہتا ہوں۔ چونکہ فلم کی تخلیق میں حکومت ہند کا بھی تعاون رہا ہے اور اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ اس فلم کے ذریعے لوگوں میں عوامی بیداری آئے۔فلم کے ذریعے وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک کے دستکار اور بنکروں کے ذریعے تیار شدہ کپڑوں کو زیادہ سے زیادہ خریدا جائے جس سے ان لوگوں کو وقار واحترام حاصل ہوسکے ۔ یہ فلم 28 ستمبر کو جلوہ گر ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper