وزیراعلیٰ آج امن وقانون کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ نتیش کمار کل 4 ستمبر کو ریاست میں امن وقانون کے صورتحال کا جائزہ لیں گے پولس ہیڈ کوارٹر اس کی تیاری میں سرگرم عمل ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے جائزہ میٹنگ کے لیے ڈی جی پی کے ایس دوویدی کو ہدایت دی اس میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا اہم ایجنڈہ ریاست میں قانون کا راج قائم کرنا ہےا ور پولس کے کام کاز میں بہتری لانا ہے اس میٹنگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈی جی پی نے پچھلے دنوں اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری ریاست کے عام واقعات پر ہیڈ کوارٹر سطح پر کیا قدم اٹھائیں گے اس کی بھی رپورٹ تیار کی جارہی ہے اس کے علاوہ ڈی جی پی پولس محکمہ کے مختلف منصوبوں کے مسائل کو بھی نوٹس میں لائیں گے ۔

اس بیچ اے ڈی جی ایس کے سنگھل نےا ٓج بہار میں مجرمانہ اور نکسلی واقعات میں کمی آنے کی بات کہی ہے انہوں نے کہا کہ نکسلی واردات میں بہار پانچویں مقام پر پہونچ گیا ہے وہیں جولائی اگست ماہ میں مجرمانہ واقعات میں کمی آئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک طرف جہاں پولس نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کے ساتھ 1.7لاکھ جرائم پیشوں کی گرفتاری ہوئی ہے وہیں دوسری جانب 41پولس علموں کو فرائض میں کوتاہی کے الزام میں برخواست کیا گیا ہے ۔جانکاری کے مطابق اے ڈی جی ایس کے سنگھل نے شعبہ میں مجرمانہ واقعات اور نکسلی واردات میں کمی آنے کے بات کہی ہے ۔واضح ہو کہ ریاست میں لگاتار بڑھ رہے مجرمانہ واقعات کو لیکر حزب مخالف حکومت حملے بولتی رہی ہے ۔این ٹی نکسلی مہم پر انہوں نے کہا کہ نکسلی واردات میں بہار 5 ویں مقام پر آگیا ہے۔