وزیر اعظم مودی کو چیمپئنس آف دی ارتھ ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

اقوام متحدہ، (ایجنسی): بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے بڑے ماحولیاتی اعزاز”چیمپئنس آف دی ارتھ” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔وزیر اعظم کے علاوہ پانچ اور لوگوں کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکروں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو یہ اعزاز پالیسی لیڈر شپ زمرے میں دیا گیا ہے۔ میکروں اور مودی کو ایوارڈ انٹرنیشنل سولر الائنس اور ماحولیات کے لئے کئی اہم کاموںکے لئے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو سال 2022 تک پلاسٹک کا استعمال مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کے لئے نوازاگیا ہے جبکہ میکروں کو ماحولیا ت کے عالمی معاہدے کرنے کے لئے یہ ایوارڈ فراہم کیا گیا ہے۔ کیرالہ کے کوچی انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو پائیدار توانائی (قابل تجدید توانائی) کی سمت میں شاندار پہل کرنے کے لئے نوازا گیا ہے۔ کوچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ دنیا کا پہلا مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والا ہوائی اڈہ ہے۔